جھنگ : 14 کرمنل گینگز کے 34 ارکان گرفتار مال برآ مد
110 اشتہاری مجر موں اور 12 عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہ جون کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور مالِ مسروقہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 14 خطرناک کرمنل گینگز کے 34 ارکان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے ایک کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 110 اشتہاری مجرمان اور 12 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ کیخلاف کارروائیوں میں 47 ملز موں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔منشیات کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 71 مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 47.799 کلوگرام چرس، 2.230 کلوگرام ہیروئن، 595 لیٹر شراب اور 820 لٹر لہن برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔