ماموں کانجن:کم وزنی روٹی اور مردہ برائلر مرغیوں کی فروخت پر ایکشن
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے ماموں کانجن میں کم وزنی روٹی، سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی،
کم تولنے اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے ، جبکہ مبینہ طور پر مردہ برائلر مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چودھری ابرار جٹ نے مختلف بازاروں اور دکانوں کے اچانک معائنے کیے ۔ اس دوران کم وزنی روٹی فروخت کرنے ، سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور کم تولنے پر متعدد ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو جرمانے کیے گئے ۔