سیالکوٹ:اغوا کے بعد نوجوان کیساتھ اجتماعی بد فعلی

سیالکوٹ:اغوا کے بعد  نوجوان کیساتھ اجتماعی بد فعلی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ کوٹلی سید امیر کی حدود میں 16سالہ نوجوان کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 پولیس نے متاثرہ نوجوان کی والدہ کی درخواست پر تین نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گلبہار کلاں میں 16سالہ عمیر طاہر کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ، ایف آئی آر کے مطابق نامزد ملزموں شاہ قمر، راشد اور عبداﷲ نے متاثرہ نوجوان کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور گلبہار کلاں میں واقع حویلی کے اندر لے گئے ،جہاں تینوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں