مختلف علاقوں میں نہروں سے دو افرادکی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں میں نہروں سے دو افرادکی لاشیں برآمد

گولڑ ہ موڑ برالہ برانچ نہر سے 80سالہ بزرگ کی لاش ہسپتال منتقل 265 ر ب میں رکھ برانچ نہر سے علامہ اقبال کالونی کے رمضان کی لاش ملی

فیصل آباد،ڈجکوٹ(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا ) نہروں سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔  جڑانوالہ کے علاقے لاہور روڈ پر گولڑ ہ موڑ کے قریب برالہ برانچ نہر سے 80 سالہ نامعلوم بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی جسے نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ڈجکوٹ کے علاقے گوجرہ روڈ پر 265 ر ب نگ کلاں کے قریب رکھ برانچ نہر میں 45 سالہ شخص کی لاش دیکھی گئی۔ جسکی شناخت علامہ اقبال کالونی کے رہائشی رمضان کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے دونوں واقعات پر قانونی کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں