فلم انڈسٹری میں خواتین کو غیر مساوی رویے کا سامنا:کریتی سینن

فلم انڈسٹری میں خواتین کو غیر  مساوی رویے کا سامنا:کریتی سینن

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں آج بھی خواتین کو مرد اداکاروں کے مقابلے میں مختلف اور اکثر غیر مساوی رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 یوٹیوب چینل پر انہوں نے کہا کہ فلمی سیٹس پر مرد اداکاروں کو بعض اوقات بہتر سہولیات دی جاتی ہیں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ان سے زیادہ مرعوب ہوتے ہیں جبکہ خواتین کو اکثر معمولی سمجھ لیا جاتا ہے ۔ اصل مسئلہ سہولیات نہیں بلکہ خواتین کو کمتر محسوس کرانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں