جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل  کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

تھانہ گڑھ کے علاقے میں ملزم ستار نے جائیداد کی تقسیم کی رنجش پر کلہاڑی کے وار کر کے اپنی ہمشیرہ رانی بی بی کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا۔ تھانہ گڑھ پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں