نوسر باز پولیس ملازم بن کرشہری سے نقدی، موبائل لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنالیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے الطاف گنج کے قریب اسحاق نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے اسکی تلاشی لینے کے بہانے نقدی، موبائل فون، شناختی کارڈ اور دیگر قیمتی سامان ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔