مردان:2کلوآئس،4کلوہیروئن سمگل کرنیکی کوشش ناکام

مردان:2کلوآئس،4کلوہیروئن سمگل کرنیکی کوشش ناکام

محکمہ ایکسائزنے گاڑی کی تلاشی کے دوران منشیات برآمدکی،مقدمہ درج

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی، ایکسائز بیورو آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن مردان سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر مردان چارسدہ روڈ پر کارروائی کی جس کے دوران گاڑی نمبر’’ ACC-887 اسلام آباد‘‘کی تلاشی لینے پر 2 کلوگرام آئس اور 4 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے قبضے میں لے کر واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج کرلیا گیا۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں