سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا اشتہاری ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او میاں شہباز نے کشمیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے اشتہاری ملزم کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کو اچانک سامنے دیکھ کر ملزم ملک انعام الحق نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اندھا دھند ہوائی فائرنگ شروع کر دی،جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاتاہم پولیس نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو چاروں طرف سے گھیراؤ کر کے گرفتار کر لیا اور اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔