عسکری 10 میں ریس لگاتی گاڑیوں کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

 عسکری 10 میں ریس لگاتی گاڑیوں  کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر) تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود عسکری 10 میں مبینہ طور پر ریس لگاتی گاڑیوں نے موٹر سائیکل سوار سبحان کو کچل دیا، جو سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثے میں سبحان کے ساتھ موجود اس کے دو دوست، ایان اور ابوبکر بھی شدید زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں