ویلنشیا ٹائون :گھر سے ماں اور 3بچوں کی لاشیں برآمد،والد گرفتار

 ویلنشیا ٹائون :گھر سے ماں اور 3بچوں کی لاشیں برآمد،والد گرفتار

بیرون ملک سے آیاناصر مارکیٹ گیا ،واپس آیا تو اہلیہ بیہوش ،بچوں کی لاشیں پڑی تھیں علینہ ہسپتال میں چل بسی ، ڈیپریشن کی مریضہ تھی ، بچوں کو زہر کھلا کر خودکشی کا شبہ

لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)کاہنہ کے علاقے ویلنشیا ٹائون میں 3بچوں اور ان کی ماں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، 3 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کی والدہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گئیں،بچوں کے والد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ،تفصیلات کے مطابق بچوں کے والد ناصر ڈوگر نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آ یا تھا اور گھر سے خریداری کرنے کے لئے مارکیٹ گیا ،تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو 16 سالہ ریحان، 11 سالہ اریشہ، 9 سالہ ارسل کی لاشیں پڑی تھیں جبکہ اس کے اہلیہ علینہ ڈوگر بے ہوش تھی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے لاشوں اور بے ہوش خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گئیں،پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بھی جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کو مبینہ طور پر زہر یلی چیز کھلائی گئی ہے ،بتایا گیا ہے کہ بچوں کی ماں ڈیپریشن کی مریضہ تھی اور دونوں میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا،شبہ ظاہر کیا جا رہا کہ ماں نے خود اپنے بچوں کو زہر دیکر قتل کیا اور بعد میں خودکشی کر لی ہے ، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد سامنے آنے کے بعد واضح ہوں گے۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...