ٹرمپ کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹس بیچنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹس بیچنے کا فیصلہ

جو کمپنیاں فیس دینگی انہیں پوسٹس سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں مل جائیں گی

واشنگٹن ( اے ایف پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صدر ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹس تک تاجروں اور مالیاتی اداروں کو عام  عوام سے پہلے اور تیز ترین رسائی فراہم کرے گی جس کے لیے بھاری فیس وصول کی جائے گی۔کمپنی کے مطابق یکم اگست سے ایک نئی سروس 'ٹروتھ اے پی آئی' (Truth API) شروع کی جا رہی ہے ۔ اس سروس کے تحت جو کاروباری کمپنیاں فیس ادا کریں گی انہیں صدر ٹرمپ کی پوسٹس سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں براہِ راست ان کے کمپیوٹر سسٹمز پر مل جائیں گی۔ چونکہ صدر ٹرمپ معیشت اور عالمی معاملات (جیسے ایران جنگ) پر اہم اعلانات اپنی ایپ 'ٹروتھ سوشل' پر کرتے ہیں، اس لیے ان کی ایک پوسٹ سے عالمی شیئر بازار (اسٹاک مارکیٹ) سیکنڈوں میں اوپر نیچے ہو جاتی ہے ۔ اس نئی سروس کے ذریعے بڑے تاجر عام لوگوں سے چند سیکنڈ پہلے خبر پا کر مارکیٹ سے کروڑوں کا فائدہ اٹھا سکیں گے ۔دوسری جانب اس فیصلے پر امریکہ میں ایک نیا اخلاقی اور قانونی تنازع کھڑا ہو گیا ہے ۔ ناقدین اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدے اور سرکاری فیصلوں کو اپنے ذاتی کاروبار چمکانے اور پیسے کمانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی اپنی فیملی کے کرپٹو کرنسی بزنس سے گزشتہ سال 1.2 ارب ڈالر کما چکے ہیں اور اب صدارتی اعلانات کو بیچنے کے اس نئے فیصلے نے ان کی کاروباری مہم پر سوالات مزید بڑھا دئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...