سندر، گوالمنڈی ، دیگر علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی 12 وارداتیں
ڈاکوؤں نے اعجاز سے سوا 4لاکھ ،ضمیر 4لاکھ،وسیم سے 10ہزار نقدی لوٹی نامعلوم افراد نے امین کی گاڑی ،فیض اورامانت کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی12 وارداتیں ،شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے سندر میں فاروق سے 4لاکھ 47ہزار روپے اور موبا ئل فون، گوالمنڈی میں اعجاز سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل ،ڈیفنس میں غفران سے 4لاکھ 17 ہزار روپے اور موبائل،شاہدرہ میں قیصر سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ،سمن آباد میں ضمیر احمد سے 4لاکھ روپے اورموبائل ،کوٹ لکھپت میں جمیل سے 15 ہزار روپے اور موبائل،چوہنگ میں وسیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل ،نواں کوٹ میں طاہر سے 7 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے گارڈن ٹاؤن سے امین کی گاڑی جبکہ شادمان سے نواز ،شفیق آباد سے فیض اور شالیمار کے علاقہ سے امانت کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments