شیخوپورہ : ماں کا 6 سالہ بیٹی کے سامنے گلا کاٹ کر قتل
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ فیصل آباد روڈ کی آبادی عامر آباد جیون پورہ میں مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے محنت کش ولایت حسین کے گھر میں داخل ہو کر اس کی بیوی ریحانہ بی بی کو 6 سالہ بیٹی کے سامنے تیز دھار بلیڈ سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا۔
تھانہ بھکھی پولیس نے 4بچوں کی ماں 38سالہ ریحانہ بی بی کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ۔ پولیس حکام کا کہنا کہ مقتولہ کا خاوند پینٹ کا کام کرتا ہے ۔ وقوعہ کے روز مقتولہ ریحانہ اپنی6 سالہ بیٹی لائبہ کے ساتھ گھر پر تھی۔ مقتولہ آئس کا نشہ بھی کرتی تھی ۔اس کی لاش کے پاس سے نشہ آور اشیا اور تیز دھار بلیڈ ملے ہیں۔ ریحانہ بی بی کی ہلاکت کی تفتیش قتل کے علاوہ خودکشی کے پہلو سے بھی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments