ستو کتلہ:مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)ستو کتلہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ستو کتلہ پولیس نے ناکے پر 2 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے رکنے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار کی کوشش کی،پولیس نے تعاقب کیا توایک ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ،اسکا ساتھی فرار ہو گیا،پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر کے فرار ڈاکو کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر دی۔ زخمی ملزم کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی جوڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔زخمی ملزم نے کچھ دن قبل کالج روڈ پر واردات کے دوران دکاندار کو زخمی کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments