ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوساتھی زخمی

ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوساتھی زخمی

غازی روڈ یوٹرن چونگی قصور کے قریب تصادم سے 20 سالہ احتشام زندگی ہارگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوارنوجوان جاں بحق ، دوساتھی زخمی ہو گئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق غازی روڈ یوٹرن چونگی قصور کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے 20  سالہ احتشام موقع پر جاں بحق اور دو دیگر نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...