لاہور کے رہائشی مغوی شہری کی لاش 6 روز بعد سیالکوٹ سے برآمد

 لاہور کے رہائشی مغوی شہری کی لاش  6 روز بعد سیالکوٹ سے برآمد

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی ایک مغوی شہری کی لاش تھانہ ہیڈمرالہ کی حدود سے برآمد کر لی گئی، جبکہ اس کی گاڑی بھی نہر مرالہ راوی لنک کے قریب سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن لاہور کا رہائشی صدیق لیاقت اپنے ماموں کے گھر اگوکی آیا ہوا تھا۔ وہ 12 جولائی کو صبح پانچ بجے اپنی کار پر گھر سے نکلا، جس کے بعد لاپتا ہو گیا۔اہل خانہ کی اطلاع پر تھانہ اگوکی پولیس نے اغوا کے شبہے میں مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی تھی۔ چھ روز بعد صدیق لیاقت کی لاش اور اس کی گاڑی تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقے ہرناہ کے قریب نہر مرالہ راوی لنک سے برآمد ہو گئی۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات اور واقعے کے محرکات کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...