لاپتہ شہریوں سے رقوم وصول کرنیوالے سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار

لاپتہ شہریوں سے رقوم وصول کرنیوالے سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار

احسن علی کو گجرات اور عاطف محمود بٹ کو سیالکوٹ سے پکڑا :ترجمان ایف آئی اے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹرسے)ایف آئی اے نے ایران میں لاپتہ پاکستانی شہریوں سے رقوم وصول کرنیوالے نیٹ ورک کے اہم رکن سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے ، گرفتار ملزموں میں احسن علی خان اور عاطف محمود بٹ شامل ہیں۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم احسن علی خان کو گرفتار کیا، ملزم ایران میں لاپتہ پاکستانی شہریوں سے رقوم وصول کرنے والے نیٹ ورک میں ملوث نکلا ہے جبکہ دوسری کارروائی میں سیالکوٹ سے ملزم عاطف محمود کو حراست میں لیا گیا،اس نے ایک شہری کو فرانس ورک ویزا کا جھانسہ دیکر 21 لاکھ 45 ہزار روپے ہتھیائے تھے ، ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...