کم عمر بچے کی ہتھکڑی لگا کر عدالت پیشی، 2 اہلکار معطل

کم عمر بچے کی ہتھکڑی لگا کر عدالت پیشی، 2 اہلکار معطل

ملتان(کرائم رپورٹر)کم عمر بچے کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کرنے کے معاملے پر دو اہلکاروں کو معطل جبکہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تھانہ بستی ملوک میں زیادتی کے درج مقدمے میں پولیس کی جانب سے 9سالہ بچے کو گرفتار کیا گیا تھا جسے ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیاگیا جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ویڈیو وائرل ہونے پر انچارج انویسٹی گیشن مبشر گیلانی کانسٹیبل یونس کو معطل کردیاگیا جبکہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق کم عمر بچے کو ہتھکڑی لگانا جووینائل جسٹس سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں ،معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...