گھریلو تنازع،تشدد سے بہنوئی قتل ،1ملزم گرفتار
مریدکے (نمائندہ دنیا )گھریلو جھگڑے پر سالوں نے تشدد کر کے بہنوئی کو قتل کردیا، ایک ملزم گرفتار،مقتول کے بیٹے کی درخواست پر مقدمہ درج۔ بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
تھانہ صدر کے علاقہ دھروڑ ھندکے میں گھریلو تنازع پر دو سالوں نے اپنے بہنوئی آٹھ بچوں کے باپ ظفر علی کو لاتوں ،گھونسوں اور ڈنڈ وں سے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا جو ٹی تحصیل ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ لڑائی جھگڑے کے دوران ایک برادر نسبتی عرفان بھی شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرے ملزم محرم کوپولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments