قومی فٹبالر عبداللہ اقبال کایوئیفا لیگ کوالیفائنگ میں ڈیبیو

قومی فٹبالر عبداللہ اقبال کایوئیفا لیگ کوالیفائنگ میں ڈیبیو

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی بن گئے ۔

پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤ نڈ میں ڈیبیو کر لیا۔عبداللہ اقبال 62ویں منٹ میں سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈ امپس کے خلاف میدان میں آئے ۔اس کے ساتھ ہی عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والے پاکستان قومی ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستانی نژاد اعتزاز حسین پاکستان کی نمائندگی سے قبل یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائرز کھیلے تھے ۔اس کے علاوہ پاکستانی نژاد غیاث زاہد نے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں اے پی او ای ایل کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ پاکستان کی جانب سے نہیں کھیلے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...