خود کو کوسنا چھوڑیں، طلاق یافتہ خواتین کے نام مایا خان کا پیغام

خود کو کوسنا چھوڑیں، طلاق یافتہ  خواتین کے نام مایا خان کا پیغام

لاہور (این این آئی)پاکستانی میزبان اور اداکارہ مایا خان نے طلاق یافتہ خواتین کے نام خصوصی پیغام شیئر کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے ان خواتین کو مخاطب کیا ہے۔

جو ماضی کی غلطیوں پر خود کو مسلسل موردِ الزام ٹھہراتی ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنے سے ہچکچاتی ہیں۔اپنے پیغام میں مایا خان نے کہا ہے کہ خود کو سزا دینا بند کر دیں، ایک غلط فیصلہ ہمیں تجربہ دے جاتا ہے ، قیمتی سبق سکھاتا ہے اور پہلے سے زیادہ سمجھدار بنا دیتا ہے ۔مایا خان نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات یہ تجربہ ایک نعمت ثابت ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...