عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان
لاہور (این این آئی)گلوکار عاطف اسلم نے تقریبا 18 سال بعد اپنے چوتھے اسٹوڈیو البم صبح آئے نا کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں آٹھ نئے گانے شامل ہیں۔
عاطف اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر البم کا سرورق جاری کرتے ہوئے گانوں کی فہرست بھی شیئر کی۔ البم میں صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنہ، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے شامل ہیں۔یہ البم 2008 میں ریلیز ہونے والے میری کہانی کے بعد عاطف اسلم کا پہلا مکمل سٹوڈیو البم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments