امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ کیلئے 95 ارب ڈالر کا بجٹ منظور کرلیا
واشنگٹن(اے پی)امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کو ری پبلکن ارکان کی حمایت سے 95 ارب ڈالر کا بجٹ منصوبہ منظور کرلیا۔۔۔
، جس کا مقصد ایران جنگ اور صدر ٹرمپ کی دیگر ترجیحات کے لیے فنڈز فراہم کرنا ہے ۔ بجٹ کی منظوری 216 کے مقابلے میں 214 ووٹوں سے ہوئی، تمام ڈیموکریٹس نے مخالفت کی۔ سپیکر مائیک جانسن نے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے اسے ٹرمپ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا بہترین راستہ قرار دیا۔ ڈیموکریٹس نے مؤقف اپنایا کہ رقم بیرون ملک جنگ کے بجائے امریکی عوام کے اخراجات کم کرنے پر خرچ ہونی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments