ایندھن بحران ،کیوبا میں سولر سے چلنے والی ٹرائی سائیکل
لاہور(نیٹ نیوز)کیوبا میں طویل عرصے سے جاری ایندھن کے بحران کے باعث سڑکوں پر نظر آنے والی روایتی کلاسک گاڑیوں کی جگہ اب زیادہ تر چین میں تیار کردہ الیکٹرک تین پہیوں والی گاڑیاں (ٹرائی سائیکلز) لے رہی ہیں۔
جو لاکھوں شہریوں کے لیے آمدورفت کا اہم ذریعہ بن چکی ہیں۔متعدد کیوبن شہریوں نے ان الیکٹرک ٹرائی سائیکلز پر شمسی پینل بھی نصب کر رکھے ہیں، جس کی بدولت انہیں چارج کرنے کے لیے ملک کے پہلے سے دباؤ کا شکار بجلی کے نظام پر انحصار نہیں کرنا پڑتا۔ان گاڑیوں کی قیمت تقریباً 2 ہزار سے 4 ہزار امریکی ڈالر کے درمیان ہے ۔ بہت سے لوگوں نے اپنی پرانی پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں فروخت کرکے الیکٹرک ٹرائی سائیکلز خریدیں، جبکہ بعض کو بیرونِ ملک مقیم رشتہ داروں نے یہ گاڑیاں فراہم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments