مانگا منڈی:2فیکٹری کوسٹرز میں تصادم، 21افراد زخمی

 مانگا منڈی:2فیکٹری کوسٹرز  میں تصادم، 21افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر) مانگا منڈی کے علاقے چھجو چوک کے قریب دو فیکٹری کوسٹرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21افراد زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر انڈس ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا،

 ریسکیو ذرائع کے مطابق چھجو چوک سے مانگا بائی پاس جانیوالی سڑک پر دو فیکٹری کوسٹرز آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں محمد عظیم، محمد نوید، ثانی، محمد افضل، انصار، بابر شان، عرفان، اشرف، ارم، لبنیٰ، وقاص، شہباز، علی، حسنین، عرفان، عظمت، یاسر، جاوید، عارف اور ایک دیگر شخص زخمی ہو گئے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد سی ٹی او لاہور نے دونوں ڈرائیوروں کے لائسنس معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...