سونا4600روپے مزید مہنگا،ڈالر کی قدرمیں کمی
تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836،دس گرام3 لاکھ 71 ہزار 944 کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان چوتھے روز بھی برقرار رہا۔ادھر ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4114 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 7 روپے کے اضافے سے 6403 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.91 روپے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی277.92 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments