وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی سامان سے محروم

وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی ، قیمتی سامان سے محروم

ڈاکوئوں نے وقاص سے ساڑھے 4لاکھ، رضا سے 4لاکھ ، موبائل فون چھین لئے مغل پورہ سے انعام ، برکی سے نوید ، مانگامنڈی سے فیصل کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔فیصل ٹائون میں وقاص سے 4لاکھ 57ہزار روپے اور موبائل فون,سبزہ زار میں نثار سے 4لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون, غازی آباد میں کاشف سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,لوہاری گیٹ میں رضا سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں احسان 

سے 3لاکھ55ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نولکھا میں اجمل سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،نواب ٹاؤن میں ریحان سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ مغل پورہ سے انعام ، برکی سے نوید اور مانگامنڈی سے فیصل کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...