موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے ؟

موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)کچھ افراد دن میں ایک بار چارجر لگاتے ہیں اور کچھ دو یا تین بار۔ اکثر لوگوں کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ کیا روز موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے یا اس کا خرچہ اتنا کم ہوتا ہے کہ فرق ہی نہیں پڑتا۔

سچ یہ ہے کہ موبائل فون چارج کرنے میں بہت ہی کم بجلی خرچ ہوتی ہے ۔ اگر ہم اس کا موازنہ گھر کے دوسرے آلات جیسے فریج، استری، یا پنکھے سے کریں تو اس کا خرچ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔بجلی کا کتنا خرچ ہوتا ہے اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ فون کی بیٹری کتنی بڑی ہے ، چارجر کتنا طاقتور ہے اور چارج ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے ۔ عام طور پر ایک عام چارجر ایک گھنٹے میں بہت ہی معمولی بجلی استعمال کرتا ہے ۔ اگر فون پورا چارج ہونے میں تین گھنٹے لے تو بھی بجلی کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہی استعمال ہوتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...