فلم میں فیصل کے میری جگہ لینے پر رو پڑا تھا:جاوید شیخ
لاہور (آئی ا ین پی)سینئر اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ایک مشکل دور میں مجھے ایک فلم سے نکال کر میری جگہ اداکار فیصل رحمن کو کاسٹ کر لیا گیا تھا۔
جس پر میں شدید دل برداشتہ ہوا تھا۔ ایک پروگرام میں جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک فلم کی ناکامی کے بعد مجھے نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی اور میں اس پر کام شروع کرنے کے لیے تیار تھا۔جاوید شیخ کے مطابق فلم سازوں نے بعد میں مجھے فون کر کے بتایا کہ فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا خیال ہے کہ میں اس وقت فلاپ اداکار بن چکا ہوں، اس لیے میری جگہ فیصل رحمن کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اداکار نے بتایا کہ اس فیصلے نے مجھے شدید صدمہ پہنچایا اور میں اس واقعے پر رو پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments