آئی سی سی رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجے ترقی

آئی سی سی رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجے ترقی

دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بیٹرزکی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہیں،

جبکہ بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ۔ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکر ساتویں،انگلینڈ کے جو روٹ چار درجے ترقی کے بعد آٹھویں اور بھارت کے شریاس ایئر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے ،افغانستان کے رحمان اللہ گرباز،سری لنکا کے پاتھم نسانکا اور سلمان علی آغا نے بھی دو، دو درجے ترقی کرتے ہوئے بالترتیب چودہویں، پندرہویں اور سولہویں پوزیشن حاصل کر لی۔ون ڈے بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسرے ، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنرچوتھے اور شاہین شاہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...