71سالہ خاتون نے ڈوبنے والے شخص کی زندگی بچالی
بیجنگ(نیٹ نیوز)71 سالہ معمر خاتون نے دریا میں ڈوبتے ہوئے جوان شخص کو بچایا اور پھر خاموشی سے وہاں سے غائب ہوگئی۔
یہ واقعہ چین کے صوبے انہوئی کے علاقے Suixi میں سامنے آیا جہاں ایک جوان شخص نے خاندانی مسائل سے تنگ آکر دریا میں کود کو خودکشی کی کوشش کی۔اس موقع پر 71 سالہ لیو ڈی فانگ نامی خاتون اس موقع پر پل کے پاس دوستوں سے بات چیت کر رہی تھیں اور انہوں نے لوگوں کو کہتے ہوئے سنا کہ کوئی دریا میں گرگیا ہے ۔خاتون نے فوری طور پر دریا کے کنارے کی جانب دوڑ لگائی اور ڈوبنے سے بچانے میں مددگار پیراکیہ کو پکڑا اور پانی میں چھلانگ لگا دی وہ شخص زندہ نہیں رہنا چاہتا تھا اور اس کے خود کو لیو ڈی فانگ سے چھڑانے کی کوشش کی، مگر انہوں نے اس شخص کو سختی سے تھام لیا وہ کسی نہ کسی طرح اس شخص کو کنارے پر لانے میں کامیاب ہوگئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments