وارنر کا نشے میں ڈرائیونگ کا اعتراف،کپتانی خطرے میں
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)سڈنی تھنڈر کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے شراب نوشی کی حالت میں ڈرائیورنگ کرنے کے مقدمے میں اپنا جرم قبول کر لیا ہے ، جس کے بعد ٹیم میں ان کی کپتانی کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے ۔
ویورلی لوکل کورٹ میں سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر کے وکیل عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام کو تسلیم کر لیا ہے ۔ عدالت کی جانب سے ان کی سزا کا فیصلہ 18 اگست کو سنایا جائے گا۔کرکٹ نیو ساتھ ویلز کے چیف ایگزیکٹو لی جرمن نے اس واقعہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ محفوظ ڈرائیونگ کی مکمل حمایت کرتا ہے اور شراب نوشی کر کے ڈرائیونگ کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments