آپ سوچیں، روبوٹ کام کردے گا،نئی ٹیکنالوجی متعارف
شنگھائی(نیٹ نیوز)چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی ورلڈ اے آئی کانفرنس 2026 کے دوران چینی کمپنی برین کو نے ایک نئی برین ٹو روبوٹ ٹیکنالوجی پیش کی۔
جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے انسان بغیر کسی جسمانی حرکت اور بغیر دماغ کی سرجری کے صرف اپنے خیالات کے ذریعے روبوٹ کو کنٹرول کر سکتا ہے ۔اس نظام میں کسی چپ کو دماغ کے اندر نصب کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ صارف صرف ایک ہلکا پھلکا ہیڈ سیٹ پہنتا ہے ، جو دماغ کی برقی سرگرمی، یعنی ای ای جی، کو ریکارڈ کرتا ہے ۔ اس کے بعد مصنوعی ذہانت پر مبنی سافٹ ویئر ان دماغی سگنلز کا تجزیہ کرتا ہے ، صارف کی نیت کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اور پھر روبوٹ کو اسی کے مطابق حرکت کرنے کا حکم دیتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments