چیونٹیوں سے سجے پکوان تیار کرنے پر ہوٹل مالک کو جیل

چیونٹیوں سے سجے پکوان تیار کرنے پر ہوٹل مالک کو جیل

سیئول(نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کے مالک کو اس کی وجہ سے جیل کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

اس ریسٹورنٹ کے پکوانوں کی اوپری سجاوٹ کے لیے چیونٹیوں کو استعمال کیا گیا تھا۔مگر جنوبی کوریا کے قوانین میں چیونٹیوں کو انسانوں کی غذا کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں اور اب اس وجہ سے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے ۔مقدمے کے دوران استغاثہ کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو ایک سال قید اور 13 ہزار 510 ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی جائے ۔مقدمے میں ریسٹورنٹ اور اس کے مالک کے خلاف غذائی صفائی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔وزارت خوراک و ڈرگ سیفٹی کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات پکوانوں میں چیونٹیوں کے استعمال کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد شروع کی گئی۔    

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...