فرانس:ریکارڈ توڑ گرمی میں معمول سے 5764 زیادہ اموات ریکارڈ

فرانس:ریکارڈ توڑ گرمی میں معمول  سے 5764 زیادہ اموات ریکارڈ

پیرس(اے ایف پی)فرانس میں گزشتہ ماہ ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کے دوران معمول سے5764 زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔۔۔

۔ فرانسیسی محکمہ صحت کے مطابق 17 جون سے 2 جولائی کے دوران 15 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد میں اضافی اموات کی شرح غیر معمولی رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام اموات مختلف وجوہات سے ہوئیں، ۔ گزشتہ سال گرمی سے اموات کی تعداد 5722 ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق بڑھتا ہوا درجہ حرارت انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...