بھارت :طلبا کا احتجاج ممبئی، بنگلورو اور گوا تک پھیل گیا

بھارت :طلبا کا احتجاج ممبئی، بنگلورو اور گوا تک پھیل گیا

ہزاروں طلبا اور حامی نئی دہلی کے جنتر منتر پر جمع ، اپوزیشن کا حمایت کا اعلان ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پولیس پر ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنیکا الزام

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں، پرچہ لیک سکینڈلز اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کے مطالبے پر جاری "کاکروچ جنتا پارٹی" کی احتجاجیتحریک نے شدت اختیار کر لی ہے ،طلبا کا احتجاج اب دہلی سے نکل کر ممبئی، بنگلورو اور گوا تک پھیل گیا۔ بدھ کو ہزاروں طلبا اور حامی نئی دہلی کے جنتر منتر پر جمع ہوئے اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا۔ اپوزیشن جماعتوں کانگریس اور سماجوادی پارٹی نے بھی مظاہرین کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے پولیس کی کارروائی پر جواب طلب کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی پولیس پر ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ ادھر وزیر تعلیم نے طلبا کو اصلاحات، احتساب اور شفاف نظام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام خدشات دور کرنے اور معاملے پر پارلیمنٹ میں بات چیت کے لیے تیار ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...