مریدکے :شوہر سے جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کر لی
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مریدکے میں شوہر سے جھگڑے پر خاتون نے خودکشی کر لی۔
بتایا گیا ہے کہ مریدکے کے علاقہ جنڈیالہ کلسیاں کی رہائشی خاتون نسرین بی بی کا اپنے شوہر طارق سے اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تو نسرین نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments