متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

متعدد وارداتیں:شہری لاکھوں نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

نواب ٹاؤن میں اکمل ،ڈیفنس بی ذیشان ،ٹاؤن شپ میں غیور کیساتھ ڈکیتی شادباغ ، سول لائنز ، شاہدرہ اور گلشن اقبال سے 4موٹرسائیکلیں غائب

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ،موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں اکمل سے 5لاکھ روپے اور موبا ئل فون، ڈیفنس بی میں ذیشان سے 4لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں غیور سے 4لاکھ 40 روپے اور موبائل فون ،نشترکالونی میں عبدالجبار سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں یاور سے 4لاکھ15 ہزار روپے اورموبائل فون ،راوی روڈ میں اختر سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں اظہر سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون ،گجر پورہ میں عدنان سے 8 ہزار روپے لوٹ لئے ۔دریں اثناء شادباغ سے محسن ، سول لائنز سے امانت ، شاہدرہ سے اویس اور گلشن اقبال کے علاقہ سے دانش کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...