میاں بیوی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا
ریاست اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر پر مو جو د تھا ملزموں نے حملہ کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میاں بیوی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ روشن والا کے علاقے میں ریاست نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے انہیں ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments