11وارداتیں ،ٖٖ 7شہریوں سے 24لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی گئی

11وارداتیں ،ٖٖ 7شہریوں سے 24لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی گئی

ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی ،سمن آباد ،گرین ٹاؤن و دیگر علاقوں میں راہگیروں کو لوٹا راوی روڈ سے گاڑی ،غازی آباد ، ریس کورس ،مصطفی ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 11وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،قیمتی موبائل فونز، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا ۔ ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں توقیر سے 5لاکھ 35 ہزار روپے اور موبا ئل فون،ہربنس پورہ  میں اجمل سے 5لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،سمن آباد میں فاخر سے 4لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں محمود سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں فیاض سے 4لاکھ 45ہزار روپے اورموبائل فون ، شیرا کوٹ کے علاقے میں قادر سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون گجر پورہ میں فہیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے راوی روڈ سے امجد کی گاڑی جبکہ غازی آباد سے اشر ف، ریس کورس سے عامراور مصطفی ٹاؤن سے دانش کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...