ہربنس پورہ:معمولی جھگڑے پر ماں،ہمسائی قتل،دولڑکیاں زخمی

ہربنس پورہ:معمولی جھگڑے پر ماں،ہمسائی قتل،دولڑکیاں زخمی

اورنگزیب نے مبینہ طورپر پیچ کس کے وار سے کنیز بی بی اور سلطانہ کی جان لے لی زخمیوں میں ہمسائی کی بیٹیاں 23 سالہ اقصیٰ ، 13 سالہ عارفہ شامل ،ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر ) ہربنس پورہ کے علاقے میں معمولی لڑائی جھگڑے پر بیٹے نے مبینہ طورپر ماں اور ہمسائی کو قتل کردیا، ملزم نے ہمسائی کی دو بیٹیوں 23 سالہ اقصیٰ اور 13 سالہ عارفہ کو بھی زخمی کردیا،پولیس نے ملزم اورنگزیب کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ اورنگ زیب  نے معمولی لڑائی جھگڑے پر پیچ کس سے اپنی والدہ 70 سالہ کنیز بی بی اور ہمسائی 52 سالہ سلطانہ بی بی کو قتل کیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...