لاہور :گھریلو حالات پر خاتون سمیت 3افراد کی خودکشی

لاہور :گھریلو حالات پر خاتون سمیت 3افراد کی خودکشی

50سالہ فردوس نے زہریلی ،شفاعت نے نشہ آور گولیاں نگل لیں

لاہور،مصطفی آباد(کرائم رپورٹر،نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 افراد نے مبینہ طور پر زہریلی و نشہ آور گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ۔ایدھی ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے مجید پارک میں 50 سالہ خاتون فردوس بی بی نے مبینہ طور پر گھریلو حالات  سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ اسی طرح شاہدرہ کے علاقے 25 نمبرسٹاپ کے رہائشی شفاعت نامی شخص نے مبینہ طور پر نشہ آور گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔متعلقہ پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ مصطفی آباد کے محلہ غربی بستی میں گھریلو تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر 28 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق شفیع اللہ کے بیٹے قاسم کا اپنے والد کے ساتھ معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اہل خانہ نے تشویشناک حالت میں فوری جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...