کینٹ سرکل سے متعددمنشیات فروش گرفتار،چرس، اسلحہ ضبط
راہوالی( نمائندہ دنیا )کینٹ سرکل پولیس نے متعدد منشیات فروش گرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس اور ناجائز اسلحہ ضبط کرلیا۔
سب انسپکٹررانا منظور نے ہمراہ عملہ دوران گشت ریلوے روڈ پر ملزم مبشر راجپوت ،ابو عثمان راجپوت ساکنان کوٹ سعداﷲ سے دوران تلاشی ایک ایک پسٹل 30بور مع چار چار گولیاں برآمد کرلیں ۔ اے ایس آئی نواز نے دوران ناکہ بندی مہر کالونی سے منشیات فروش عرفان شہزاد ساکن محلہ سلامت پورہ سے 1360گرام چرس ، اے ایس آئی جاوید نے پیرو شہید کے قریب منشیات فروش عمران ساکن کشمیرکالونی سے 780گرام چرس قبضہ میں لے کر مقدمات درج کردلئے اور ملزموں کو حوالات میں بند کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments