سعودی عرب:ریئر ایڈمرل عبداللہ بن سلیم الشہری بحری دفاعی اتحاد کے کمانڈر مقرر
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے ریئر ایڈمرل عبداللہ بن سلیم الشہری کو کثیرالاقوامی بحری دفاعی اتحاد کا کمانڈر مقرر کر دیا ۔
وزارت دفاع کے مطابق عبداللہ بن سلیم الشہری بحری دفاعی اتحاد کی قیادت کریں گے ، رکن ممالک اور دیگر بحری اتحادوں کے ساتھ رابطہ و ہم آہنگی قائم رکھیں گے اور سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے اتحاد کی جانب سے منظور شدہ مشنز پر عمل درآمد کریں گے ۔گزشتہ مہینے سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ترکیہ، پاکستان، مصر، سوڈان اور جبوتی سمیت 14 ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے مجوزہ اتحاد کی حمایت کی ہے ۔سعودی عرب نے یہ اتحاد بنانے کا اعلان 30 جولائی کو کیا تھا اور کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کا تحفظ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments