سنجے دت کا پاکستان میں آبائی مکان مل گیا،ویڈیو وائرل
لاہور (آئی این پی) پاکستان کے ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے خاندان کا وہ تاریخی اور آبائی مکان ڈھونڈ نکالا ہے ، جہاں ان کا خاندان تقسیم ہند سے پہلے آباد تھا۔
یہ تاریخی حویلی ضلع جہلم کے ایک پرسکون گاؤں خورد میں واقع ہے ، جہاں سنجے دت کے والد اور برصغیر کے نامور اداکار سنیل دت (اصل نام بلراج دت)پیدا ہوئے تھے ۔سنیل دت نے اپنے بچپن کی حسین یادیں اسی گاؤں کی فضاؤں میں گزاریں لیکن 1947 میں تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان چھوڑ کر بھارت منتقل ہوگیا تھا۔مکان کی وائرل ہونیوالی ویڈیو کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سنجے دت کو ٹیگ کرنا شروع کر دیا تاکہ وہ اس ویڈیو کے ذریعے اپنے والد کی جائے پیدائش کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔ سنجے دت کی والدہ اداکارہ نرگس دت کا تعلق بھی راولپنڈی سے تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments