دھوکہ دہی کا الزام ،سلمان خان بہن سمیت عدالت طلب

دھوکہ دہی کا الزام ،سلمان خان بہن سمیت عدالت طلب

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی شہر چندی گڑھ کی ضلعی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور ان کی بہن الویرا خان اگنی ہوتری اور سٹائل اینڈ کنٹینٹ جیولری پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کو مبینہ دھوکا دہی کے مقدمے میں طلب کر لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے تمام افراد کو 5 اکتوبر کو پیش ہو کر الزامات پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔یہ مقدمہ چندی گڑھ کے تاجر ارون گپتا کی درخواست پر درج کیا گیا ہے جن کا موقف ہے کہ انہیں بینگ ہیومن جیولری شوروم کھولنے کیلئے جھوٹے وعدوں پر آمادہ کیا گیا جس سے انہیں کئی کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی سے وابستہ 6 افراد نے غلط معلومات دے کر سرمایہ کاری کروائی جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ 2018 کے معاہدے میں سلمان خان کا براہِ راست کوئی کردار نہیں تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...