لبنان:حزب اللہ سے جھڑپ، اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

لبنان:حزب اللہ سے جھڑپ، اسرائیلی فوج کے 2 اہلکار ہلاک

مغربی کنارے میں آبادکاروں کاحملہ،گھروں کو آگ لگادی ،کئی افرادزخمی یوگنڈا نے غزہ میں امن مشن کے لئے فوجی دستے بھیجنے کی منظوری دیدی

بیت المقدس،مغربی کنارہ ،کمپالا(اے ایف پی)اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 34 سالہ میجر ہیرل بیرن سٹاک اور 33 سالہ سارجنٹ میجر تمیر واکنین شامل ہیں۔ مغربی کنارے کی بستی الخربۃ التوبہ میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا ۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگائی، سامان تباہ کیا اور سولر پینلز بھی توڑ دئیے ۔ حملے میں ایک بچی اور خاتون سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی استغاثہ نے مغربی کنارے میں فلسطینی کارکن عودہ کے قتل کے الزام میں یہودی آبادکار33 سالہ الیاس لیوی پر فرد جرم عائد کر دی ۔ وزارت انصاف کے مطابق عودہ جولائی 2025 میں ام الخیر بستی میں آبادکار کے حملے کے دوران مارے گئے تھے ۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق غزہ جنگ کے آغاز کے بعد مغربی کنارے میں کسی فلسطینی کے قتل پر یہ پہلی کارروائی ہے ۔ادھر یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) کے تحت امن مشن کیلئے فوجی دستے بھیجنے کی منظوری دے دی۔حکام کے مطابق فورس کا مقصد غزہ میں انسانی امداد کے محفوظ علاقے کا قیام اور امن و استحکام برقرار رکھنا ہے ، تاہم بعض ارکان پارلیمنٹ نے غزہ کی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...