لاہور:گھریلو پریشانیاں ، خاتون سمیت 2 افراد کی مبینہ خود کشی

لاہور:گھریلو پریشانیاں ، خاتون سمیت 2 افراد کی مبینہ خود کشی

نصیر آباد میں حاجرہ بی بی،لیاقت آباد میں عامر نے زہر یلی گولیاں نگل لیں

لاہور(کرائم رپورٹر)گھریلو پریشانیوں پر صوبائی دارالحکومت میں خاتون سمیت 2 افراد نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق نصیر آباد کے علاقے نئی آبادی بھابڑہ کے رہائشی عمران کی بیوی ہاجرہ بی بی نے گھریلو پریشانی کے باعث زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ،اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ادھر لیاقت آباد کے علاقے میں اوکاڑہ کے رہائشی 25سالہ نوجوان عامر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کرلی ،وہ لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا ،اطلاعات پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...