وفاقی چیمبر کابجلی و گیس ٹیرف کم کرنے کا مطالبہ
کاروباری لاگت خطے کے دیگر ممالک سے فیصد زیادہ ہے ،عاطف اکرام
کراچی (این این آئی)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں 30 سے 35 فیصد زیادہ ہے ، برآمدات بڑھانے اور ملکی مصنوعات کو عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے کیلئے بجلی کا ٹیرف 11 سے کم کرکے 7 سینٹ اور گیس کا ٹیرف 14 سے کم کرکے 9 سینٹ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کاروبار پر مجموعی ٹیکسوں کا بوجھ 65 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جسے کم کرکے 35 فیصد کیا جانا چاہیے جبکہ شرح سود 9.5 فیصد مقرر کرکے بتدریج 6 فیصد تک لائی جائے ۔عاطف اکرام شیخ نے پٹرول کی قیمتوں میں شامل لیوی کم کرنے اور متبادل توانائی و ذرائع نقل و حمل کے فروغ کیلئے الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر زکی اعجاز نے کہا کہ صنعتی علاقوں کے اطراف کی سڑکوں کو دو رویہ بنایا جائے اور تمام صنعتی علاقوں میں گندے پانی کی صفائی کے پلانٹس نصب کیے جائیں۔ انہوں نے اسپیشل اکنامک زونز میں ڈویلپرز کو الاٹمنٹ کے طریقہ کار کا پابند بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments